کینیڈا، بارہ سنگھا ہائی وے پر حادثے سے بچ گیا

February 02, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

کینیڈا کی مصروف ہائی وے پر بارہ سنگھے کی آمد سے ٹریفک متاثر ہوگیا، جبکہ بارہ سنگھا حادثے میںزخمی ہونے سے بچ گیا۔

یوں تو دنیا بھر میں ٹریفک حادثات معمول کی بات ہیں تاہم کینیڈا میں ایک بارہ سنگھا اپنی سمجھداری اور تیزی کے باعث حادثے سے بال بال بچ گیا۔

جی ہاں، یہ مناظر کینیڈاکے صوبے Albertaکی ہائی وے پر دیکھے گئے جب ایک بارہ سنگھے نے تیزی سے سڑک پار کرنا چاہی کہ اسی دوران کئی گاڑیاں تیز رفتاری سے گزری۔

اس موقع پر بارہ سنگھے نے سمجھداری اور تیزی کا مظاہرہ کیا اور وہ تیزی سے پھسل کر سڑک کنارے پہنچ گیا۔