پرویز رشید نے نواز شریف کی مبینہ ڈیل کی تردید کر دی

February 03, 2019

مسلم لیگ ن کے رہنما پرویزرشید نے نواز شریف کی مبینہ ڈیل اور رواں ماہ بیرون ملک چلے جانے کی تردید کر دی ۔

ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما پرویزرشید نے کہا کہ نواز شریف کو ڈیل کرنا ہوتی تو بیٹی کے ساتھ جیل نہ کاٹتے، انہوں نے نواز شریف کے رواں ماہ بیرون ملک جانے کی تردید کی۔

ان کا کہنا تھا میری خواہش ہے کہ نوازشریف لندن جا کر انہی ڈاکٹروں سے علاج کرائیں جنہوں نے پہلے اُن کا آپریشن کیا تھا ۔

رہنما ن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ یہ موقع ملتا ہے یا نہیں یہ دیکھنا ہوگا۔