بھارتی شیفس نے دنیا کا سب سے بڑا کیک تیار کر لیا

February 04, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


ماہربھارتی شیفس نے18ہزار8سو 18کپ کیکس سے 41فٹ اور 8انچ بلندٹاور بنا کر گنیز ریکارڈ قائم کردیا۔

یوں تو آپ نے کئی شیفس کے تیار کردہ منفرد کپ کیکس دیکھے ہوں گے لیکن جناب بھارت کے ماہر شیفس کے تو کیا ہی کہنے جنہوں نے ہزاروں کپ کیکس سے بلندو بالا ٹاور بنایا اور ریکارڈ توڑ ڈالا۔

جی ہاں، بھارتی شہر چنئی میں سو سے زائد شیفس نے چینی، دودھ، میدہ، کریم اور مختلف فلیورز سے تیس گھنٹوں کی محنت کے بعد7ہزار5سو کپ کیکس تیار کئے اور ان رنگ برنگی فلیورڈ کریم سے سجے 18ہزار8سو18کپ کیکس کواہرام کے انداز سجاتے ہوئے اس طرح ترتیب سے رکھا کہ 41فٹ اور8انچ بلندٹاور بن گیا۔

اس کیک کو ورلڈ ریکارڈ بک اکیڈمی میں سب سے بلند کپ کیک ٹری کے طور پر درج کرلیا گیا۔