سعودی عرب : سرکاری اخراجات پر نظر رکھنے کے لیے نیا دفتر قائم

February 06, 2019

سعودی عرب میں سرکاری اداروں کے اخراجات پر نظر رکھنے کے لیے ایک نیا دفتر قائم کردیا گیا۔

سرکاری میڈیا کے مطابق نئے دفترکے ذریعے بدعنوانی کے خلاف نظر رکھی جائے گی، یہ سرکاری محکموںمیںمالی بے ضابطگیوں پر نظر رکھے گا۔

سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے کہا ہے کہ جو بھی سرکاری خزانے کو نقصان پہنچائے گا اس کو سبق سکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری فنڈز کے تحفظ اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے کوششیںجاری رکھی جائیںگی۔