’’افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کا ٹائم ٹیبل نہیں دیا‘‘

February 07, 2019

افغانستان کے لیے امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ امریکا نے افغانستان سے فوج کی واپسی کا کوئی ٹائم ٹیبل نہیں دیا۔

امریکا کے افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ سنا ہے کہ کچھ طالبان ذاتی طور پر اس حوالےسے دعویٰ کر رہے ہیں۔

اس سے پہلے روس کے دارالحکومت ماسکو میں افغانستان میں امن کے حوالے سے ہونے والی کانفرنس میں شریک طالبان وفد کے نائب سربراہ عبدالسلام حنفی کا بیان سامنے آیا تھا۔

طالبان رہنما کا بیان میں کہنا تھا کہ امریکا نے بتایا ہے کہ فروری سے اپریل تک امریکی فوج کے نصف اہلکار افغانستان سے نکل جائیں گے۔