خیر پور، لڑکی سے زیادتی کے الزام میں 2 افراد گرفتار

February 09, 2019

سندھ کے ضلع خیر پور میں ایک لڑکی سے زیادتی کے الزام میں پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیاہے۔

ایس پی عمر طفیل کی جانب سے واقعے کا نوٹس لینے پر تھانہ ٹھری میر واہ میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان عطاء اللہ اوررمیز پر الزام ہے کہ انہوں نے 2 روز پہلے 18سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

مذکورہ زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کی تین ماہ قبل ہی شادی ہوئی ہے۔