جعلی اکاؤنٹس کیس کے ملزم اسلم مسعود کا راہداری ریمانڈ منظور

February 09, 2019

جعلی اکاؤنٹس کیس کے اہم ملزم اور اومنی گروپ کے سابق عہدے دار اسلم مسعود کا 16 فروری تک راہداری ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔

ملزم اسلم مسعود کو راہداری ریمانڈ کیلئے اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں بیماری کے باعث ایمبولینس میں لایا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے عدالت میں ملزم کے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی تھی جس پر عدالت نے 16 فروری تک راہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔