خیرپور :پریالو کے جنگلات میں پولیس کاروائی، 25سے زائد افراد گرفتار

February 10, 2019

خیرپور(بیورو رپورٹ) دریائے سندھ کے بائیں کنارےپریالو کے جنگلات میں پولیس کے کمانڈو فورس کی کاروائی ، 25سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ، جرائم پیشہ گروہوں کی متعدد کمین گاہیں نذ ر آتش کر دی گئیں ۔ کمانڈو فورس کے جوانوں نے جنگلات کو چاروں طرف گھیرے میں لیکر کاروائی کی اور ملزمان گرفتار کئے جبکہ جرائم پیشہ گروہوں کی متعدد کمین گاہوں کو نذر آتش کیا پولیس ذرائع کے مطابق جرائم پیشہ افرا دکے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور دریائے سندھ کے بائیں کنارے کے جنگلات سے ڈاکو گروہوں کا صفایا کیا جائے گا ۔