لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں آج سے شروع ہونیوالے عدالتی ہفتے کیلئے چوتھا نظر ثانی شدہ روسٹرہی نافذالعمل رہےگا

February 11, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں آج سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کیلئے چوتھا نظر ثانی شدہ روسٹرہی نافذالعمل رہےگا،جس کے مطابق 4 ڈویژنل اور 9 سنگل بیچز فرائض سرانجام دیں گے، مذکورہ روسٹر2 مارچ تک نافذ العمل رہے گا، پہلاڈویژنل بنچ جسٹس چوہدری مشتاق احمد اور جسٹس صادق محمود خرم، دوسرا ڈویژنل بنچ جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس طارق سلیم شیخ، تیسرا ڈویژنل بنچ جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس عاصم حفیظ اور چوتھا ڈویژنل بنچ جسٹس مجاہد مستقیم احمد اور جسٹس شکیل الرحمٰن پر تشکیل دیا گیا ہے جبکہ9سنگل بنچز میں فاضل ججز کے علاوہ جسٹس محمد امیر بھٹی بطور سینئر جج16 فروری تک فرائض سرانجام دیں گے۔