تھل ایکسپریس کوکامیاب بنانے کیلئے ریلوے کی تشہری مہم شروع

February 11, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈویژنل ریلوے انتظامیہ نے12فروری سے ملتان راولپنڈی کے درمیان بحال ہونے والی تھل ایکسپریس کوکامیاب ٹرین بنانے کیلئےبھرپورتشہری مہم شروع کردی ہے ملتان ،مظفرگڑھ،کوٹ ادو،لیہ،بھکرمیں ٹرین کی بحالی کے حوالے سے اہم چوراہوں اور علاقوں میں بینرزآویزاں کردیئے گئےہیں،مزیدبراں موٹررکشہ پربھی ڈھول کی تھاپ پران شہروں میں اعلانات کئے جا رہے ہیں،دریں اثناڈی ایس ریلوےملتان امیر محمد دائود پوتا اپنے ڈویژنل ا فسران کےہمراہ12فروری کوکندیاں سٹیشن پر وزیربرائے ریلوے شیخ رشیداحمد کااستقبال کریں گے، 12فروری کوراولپنڈی میں تھل ایکسپریس کے افتتاح کے بعدوفاقی وزیرریلوے ٹرین کے ساتھ ملتان کینٹ تک آئیں گے،وفاقی وزیرکی آمدکے پیش نظرڈی ایس ریلوے ڈویژنل افسران کے ہمراہ کندیاں جائیں گے اوروہاں استقبال کریں گے۔