مسیحی اقدار اور ثقافت کا تحفظ کیا جانا چاہیے،وزیر اعظم ہنگری

February 13, 2019

بڈاپسٹ (اے پی پی) ہنگری کے وزیر اعظم وکٹور اوربان نے کہا ہے کہ مسیحی اقدار اور ثقافت کا تحفظ کیا جانا چاہیے۔انہوں نے قوم سے اپنے خطاب میں یورپی یونین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یورپ ایک بار پھر اس مقام پر پہنچ گیا ہے جہاں ہنگری کی قومی شناخت اور اس کی مسیحی میراث کا تحفظ لازمی ہو گیا ہے۔ یورپی پارلیمان کے مستقبل قریب میں ہونے والے انتخابات کے تناظر میں وکٹور اوربان نے کہا کہ ہنگری اور یورپ میں اس اکثریت کو روک دیا جائے گا جو تارکین وطن کی آمد کی حامی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ برسلز اب ایک ایسی بین الاقوامیت کا مرکز بن گیا ہے جس نے تارکین وطن کی آمد کی سیاست کو اپنا آلہ کار بنا لیا ہے۔