آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، پاکستان کا کونسا نمبر؟

February 13, 2019

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے اختتام پر نئی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم تیسرے سے 5 ویں نمبر پر آگئی ہےجبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا 7 واں نمبر برقرار رہا ۔

ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں انگلینڈ کو دو ایک سے شکست ہوئی جبکہ آخری سینٹ لوشیا ٹیسٹ میچ میں 232 رنز سے کامیابی حاصل کرنے کے باوجود انگلینڈ کو 4 پوائنٹس کا خسارہ برداشت کرنا پڑا اور اس کی رینکنگ دو درجے گر گئی ۔

ویسٹ انڈیز کو ٹیسٹ سیریز جیتنے پر 7 پوائنٹس تو ملے لیکن اس کی رینکنگ میں پوزیشن 8 ویں ہی رہی ۔

ٹیم رینکنگ میں بھارت کا پہلا ، ساوتھ افریقہ کا دوسرا ، نیوزی لینڈ کا تیسرا آسٹریلیا کا چوتھا نمبر ہے ۔

ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں پاکستان ٹیم 88 پوائنٹس ساتھ 7 نمبر پر موجود ہے ۔