سندھ کے اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی پھر ہڑتال

February 13, 2019

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے سندھ کے تمام سرکاری اسپتالوںمیں ایک بار پھر ہڑتال کی جارہی ہے۔

ینگ ڈاکٹرزا یسو سی ایشن کاسندھ کے مختلف شہروں سکھر،تھرپارکر،بدین،گولارچی، بدین، ماتلی، ٹنڈوباگو، تلہار سمیت دیگر شہروں میں او پی ڈیز کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے ۔

اوپی ڈیز بند ہونے سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مطالبات منظور نہ کیے جانے کی صورت میں ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا تا ہم ایمر جنسی وارڈ میں کام جاری رکھا جائے گا۔

ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے تنخواہوں میں اضافہ اور ترقیوں پرعمل نہیں کیا گیا۔