جعلی اکائونٹس کیس: سماعت کا بینچ ٹوٹ گیا

February 13, 2019

جعلی اکاؤنٹس کیس میں ملزم عبدالغنی مجید کی درخواست پر سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس سننے سے معذرت کرلی ۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ کا کہنا ہے کہ ذاتی وجوہات پر کیس نہیں سن سکتے۔

جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ پیر کو کیس کی سماعت کرے گا۔