بھائیوں کی سگی بہن کیساتھ مبینہ زیادتی

February 14, 2019

حجرہ شاہ مقیم کے نواح میں دو بھائیوں کی سگی بہن کے ساتھ مبینہ زیادتی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک بھائی کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ گاؤں راجووال میں پیش آیا جہاں دو سگے بھائیوں نے اپنی بہن کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

زیادتی کی شکار آئینہ بی بی کا الزام لگاتے ہوئے کہنا تھا کہ اس کے دونوں بھائی 4 سال تک اسے زیادتی کا نشانہ بناتے رہے جس کے بعد اس نے واقعے کی تفصیل علاقے کے کونسلرکو بتائی جس نے پولیس بلوا کر دونوں بھائیوں کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کروایا۔

پولیس نے عابد نامی ایک بھائی کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا بھائی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔