’سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی 19 فروری تک رپورٹ پیش کرے‘

February 14, 2019

پنجاب حکومت نے سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کو 19 فروری تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔

لاہور میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس جے آئی ٹی کی تحقیقات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ جے آئی ٹی کی مقررہ مدت میں رپورٹ جمع کرانے کے بارے میں ہائی کورٹ کو بھی آگاہ کیا جائے گا۔

جے آئی ٹی سانحہ ساہیوال کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ حکومت کو پہلے ہی پیش کرچکی ہے، اس رپورٹ کی روشنی میں حکومت نے انتظامی ایکشن لیا تھا۔