جس پر الزامات ہیں وہ پی اے سی کا چیئرمین کیسے بن سکتا ہے؟

February 14, 2019

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ میثاق جمہوریت کے تحت ن لیگ، پیپلزپارٹی، اے این پی وغیرہ نے لوٹ مار مچائی ہوئی ہے، جس پر الزامات ہیں وہ پی اے سی کا چیرمین کیسے بن سکتا ہے، دودھ کی ہنڈیا اگرکھلی رہ جائے تو بلی کو شرم کرنی چاہیے۔

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے شہبازشریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کو شرم و حیا کا ثبوت دیتے ہوئے استعفا دینا چاہیے،بابراعوان ،علیم خان نے درس حیادیا، انہیں سبق سیکھناچاہیے۔

انہوں نے تنقید کی بندوق کا رخ حمزہ شہباز کی طرف موڑتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز کو بالکل چیرمین پی اے سی نہیں ہونا چاہیے،وہ خود ہی کہہ دیں کہ انہیں پنجاب میں پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چیرمین نہیں بننا۔