ویلنٹائن پرسونم کپورکوشوہر کی یاد ستانے لگی

February 14, 2019

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ سونم کپور آج ویلنٹائن ڈے پر اپنے شوہر آنند آہوجا کو بہت ’مس‘ کر رہی ہیں ، وہ اور ان کے شوہر اپنی اپنی مصروفیات کے باعث مختلف شہروں میں ہیں۔

سونم کپور اور آنند آہوجا کی جوڑی بھارت کیخوبصورت ترین جوڑی ہے۔سونم اور آنندگزشتہ سال ہی شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے ۔اُن کے رشتے میں بے حد پیار ہے جو سوشل میڈیا پرپوسٹ کی جانے والی تصاویر میں صاف دیکھا جا سکتا ہے۔

سونم کپور نے ویلنٹائن ڈے پر سوشل میڈیا پر اپنی اور آنند کی تصویر لگائی اور ساتھ ہی لکھا ’ ہیپی ویلنٹائن ڈے مائی لَو‘۔


انہوں نے آنند سے کہا کہ وہ اُنہیں بہت یاد کر رہی ہیں اور وہ بہت جلددوبارہ ملیں گے۔

واضح رہے کہسونم کپور اور آنند آہوجاکی شادی گزشتہ سال 8 مئی کو سکھ رسم و رواج کے مطابق انجام پائی تھی۔

ان دنوں سونم اپنی نئی آنے والی فلم ’دی ذویا فیکٹر‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔فلم کے ہدایتکار ابھیشیک شرما ہیںجبکہ فلم رواں سال 5اپریل کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔