ورلڈ بنک اور بین الاقوامی ماہرین کی تربیلا چوتھے توسیعی منصوبے کی تعریف

February 15, 2019

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)ورلڈ بنک اور بین الاقوامی ماہرین پر مشتمل پینل نے ایک ہزار 410 میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے تربیلا چوتھے توسیعی منصوبے کی کامیاب تکمیل اور مئوثر آپریشن کی تعریف کی ہے ۔ منصوبہ 2018 ء میں مرحلہ وار مکمل کیا گیا تھا ۔پینل نے اِن خیالات کا اظہار منصوبے کے چار روزہ تفصیلی دورے کے بعد چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل(ر) مزمل حسین سے ملاقات کے دوران کیا ۔بین الااقوامی پینل کے چیئرمین اسلم رشید ، جیالوجی اور راک مکینیکس کے ماہر ولیم اے مولر ، کنسٹرکشن کے ماہر برین ایڈورڈسیڈن ، ٹنلنگ کے ماہر کارلوس اے جارملو کے علاوہ ورلڈ بینک کے ٹیم لیڈر ریکرڈ لیڈن ، ورلڈبنک کے کنسلٹنٹ مسعود احمد و دیگر اجلاس میں شریک ہوئے ۔