امیرمقام کی رٹ‘ 5 مارچ تک حکم امتناعی میں توسیع

February 15, 2019

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمدسیٹھ کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے امیرمقام کی رٹ پر 5ارچ تک حکم امتناعی میں توسیع کردی اور این ایچ اے کو جواب جمع کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ۔واضح رہے کہ این ایچ اے نے 31جنوری کو خیبر بینک کوامیرمقام کنسٹرکشن کمپنی کے بینک گارنٹی کیش کرنے کے لیے لیٹر لکھا تھا جن کے خلاف اے ایم سی نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا اور اس کیس کو سراسر سیاسی انتقامی کاروائی قرار دیا تھا ۔جس کی بنیاد پر پشاور ہائیکورٹ نے حکم امتناعی جاری کی تھی اور این ایچ اے اور خیبر بینک کو ہر قسم کاروائی سے روکا تھا۔