ہنگو میں 5 ماہ کی بچی میں پولیو کی تصدیق

February 15, 2019

خیبر پختون خوا کے ضلع ہنگو کے گاؤں میانجی خیل کی رہائشی 5 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ثمین جان کے مطابق تحصیل ٹل کے گاؤں میانجی خیل میں 5 ماہ کی بچی فاطمہ پولیو کے مرض میں مبتلا ہے ۔

ڈاکٹر ثمین جان کا مزید کہنا ہے کہ بچی کے خون کے نمونے میڈیکل ٹیسٹ کے لیے اسلام بھجوائے گئے تھے، ٹیسٹ کے نتائج پازیٹیو آنے کے بعد بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی، بچی ڈسٹرکٹ اسپتال ہنگو میں زیرعلاج ہے۔