امریکی سفیر کی تہمینہ جنجوعہ سےملاقات ،پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال

February 16, 2019

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) اسلام آباد میں متعین امریکی سفیر پال جونز نے جمعہ کو وزارت خارجہ میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سےملاقات کی۔ ملاقات میں حالیہ پاک بھارت کشیدگی کےحوالے پیدا ہونیوالی صور تحا ل پر تبادلہ خیال ہوا۔ ذرائع کے مطابق یہ ملاقات امریکی سفیر کی درخواست پرہوئی تھی۔