14 برس سے کم عمر بچوں کے اسمارٹ فون کےاستعمال پر پابندی کی تجویز

February 16, 2019

برلن ( نیوز ایجنسی ) جرمنی میں انٹرنیٹ کی ماہر خاتون کہا ہے کہ 14برس سے کم عمر کے بچوں کیلئے سمارٹ فون پر پابندی عائد کر دینا چاہیے ، انہوں نے خبردار کیا ہے کہ پورنو گرافی سے متاثر ہو سکتے ہیں،جرمنی میں انٹر نیٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ماہرجولیا فان وئلر نے خبردار کیا ہے کہ سمارٹ فون جیسی ٹیکنالوجی کم عمر میں ہی بچوں کو پورنو گرافی تک رسائی فراہم کر سکتی ہے۔