ن لیگی سابق ایم پی اے سلطانہ شاہین کے بیٹے اور پوتے کیخلاف تشدد ،ڈکیتی کامقدمہ

February 16, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر) تھانہ کوتوالی پولیس نے ن لیگ کی سابق ایم پی اے و سٹی صدر شعبہ خواتین ونگ سلطانہ شاہین کے بیٹے ذیشان اور پوتے حبیب اللہ کے خلاف چاہ عثمان والا عید گاہ روڈ کی رہائشی خاتون ( م )کے گھر میں داخل ہو کر تشدد کا نشانہ بنانے اور ڈکیتی کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ،اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وہ گھر میں موجود تھی کہ ذیشان، حبیب اور اسکے مسلح ساتھی اسکے گھر میں داخل ہو گئے اور اسلحہ کے زور پر تشدد کا نشانہ بنایا اور ملزمان گھر سے سامان موبائل فون، طلائی زیورات چھین لیااس دوران میرے والد اور دیگر رشتہ دار آ گئے جنہوں نے بچا لیا،کوتوالی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا مگر ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا ، متاثرہ خاتون نے اعلی ٰحکام سے ملزمان کی گرفتاری اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔