اربوں ڈالر آنے کے باوجود ‘ بجلی ،گیس کی قیمتیں کم نہ ہوئیں‘ میاںاسلم

February 16, 2019

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی‘ سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ بیرونی دنیا سے مانگ تانگ کر اربوں ڈالرز آئے مگر بجلی گیس اور تیل کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جی ٹین میں گیس بلوں کیخلاف منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی جی ٹین یونین کونسل کے ناظم سیف السلام اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ میاں اسلم نے کہا مدینے کی فلاحی ریاست قائم کرنے کے دعویداروں نے حجاج کیلئے بھی ڈیڑھ لاکھ کا اضافی بوجھ ڈال دیا ہے ۔