ننھے میاں بھی ڈرم بجانے کے ماہر

February 16, 2019

یوں تو آپ نے کئی فنکاروں کو ڈرم پر خوبصورت دُھنیں بکھیرتے سنا اور دیکھا ہوگا لیکن جناب یہاں تو بچے بھی ڈرم بجانے میں ماہر نکلے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے اس ننھے میاں کو ہی دیکھ لیں جو ڈرم بجانے کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے۔

چین کے صوبے Hebei سے تعلق رکھنے والے 5سالہ بچے نے ایک روایتی تہوار کے دوران ڈرم بجانے کا شاندار مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کو بھی دنگ کردیا۔

ڈرم بجانے کے شوقین لِٹل اسٹار کی یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔