آئی ایم ایف کو شمالی اور جنوبی یورپ میں معاشی تفریق پر تشویش

February 17, 2019

میونخ (اے پی پی)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ’آئی ایم ایف‘ نے یورپی یونین کی شمالی اور جنوبی ریاستوں کے مابین پائی جانے والی معاشی تفریق سے خبردار کیا ہے۔ آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لاگارڈ کے مطابق یورپ کے ان خطوں کے مابین اس فرق کو کم کرنے کی کوششیں گزشتہ 20برسوں کے دوران آگے نہیں بڑھ سکی ہیں۔ انہوں نے یہ بات میونخ میں یورپ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئی کہی۔ کرسٹین لاگارڈ نے اس تناظر میں بنیادی ڈھانچے میں اصلاحات لانے کی تجویز پیش کی ہے۔