ایسکس نے آسٹریلوی سپنر ایڈم زمپا سے دوبارہ معاہدہ کر لیا

February 17, 2019

لندن(این این آئی)انگلش کلب ایسکس نے رواں برس شیڈول ٹی ٹونٹی کپ کیلئے آسٹریلوی سپنر ایڈم زمپا سے دوبارہ معاہدہ کر لیا۔ وہ گزشتہ سیزن میں کلب کی طرف سے لیڈنگ وکٹ ٹیکر رہے تھے۔ انہوں نے 10 میچز میں 12 وکٹیں لی تھیں۔ ایسکس کلب نے زمپا کے ساتھ دوبارہ معاہدہ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے لئے خوشی کی بات ہے کہ زمپا رواں برس سیزن میں کلب کو دستیاب ہوں گے۔ وہ باصلاحیت اور تجربہ کار سپنر ہیں، امید ہے کہ وہ اپنے انٹرنیشنل تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے کلب کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔