محکمہ تعلیم سکولز میں ملازمین کی بھرتی کیلئے انٹرویو 18 فروری کو ہوں گے

February 17, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ تعلیم سکولزضلع ملتان میں کلاس فورملازمین کی بھرتی کےلئے انٹرویو 18 فروری کو ہوں گے کمیٹیاں قائم کردی گئیں سی ای او ایجوکیشن شمشیر خان کے جاری کردہمراسلہ کے مطابق انٹرویو اور سکروٹنی کےلئے 5کمیٹیاں بنائی گئیں۔ پہلی کمیٹی کے کنوینر سعید احمد لنگڑیال ہوں گے جبکہ ممبران میں رخشندہ قمر، محمد راشد اور محمد شریف شامل ہیں ، دوسری کمیٹی کے کنوئنر ڈاکٹر عبدالجبار جبکہ ممبران میں خالد عالم ، محمد رفیق، اور واحد ناصر، تیسر ی کمیٹی کے کنوینر ہارون خالد ممبران میں طارق حبیب ، رفیق مسعود اور انس طارق، چوتھی کمیٹی کے کنوینئر ممتاز لانگ، ممبران میں حاجراں شاہین ، عمیر ناصر، او ر محبوب اشرف ، پانچویں کمیٹی کے کنوینئر شیخ لیاقت علی، ممبران میں رانا ولایت علی، چودھری عبدالوحیداور عبدالغفار شامل ہیں ، انٹرویو کمپری ہنسو سکول میں صبح 8 بجے ہوں گے ، تمام ممبران کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔