کوہلی کو بولنگ کرانے والے حارث رؤف قلندرز کے نئے ہیرو

February 17, 2019

بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی کو نیٹ پر بولنگ کرانے والے حارث رؤف کراچی کنگز کے خلاف لاہور قلندرز کی جیت کے ہیرو بن گئے، انہوں نے 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی اسپیڈ سے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے کنگز کے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور مین آف دی میچ قرار پائے۔

پاکستان سپر لیگ فور میں حارث روف نے اپنی تباہ کن بولنگ سے سب سے پہلے کراچی کنگز کے بھوپارہ کوشکارکیا، اس کے بعد محمدرضوان کوکلین بولڈ کرکے پویلین بھیجا اور پھر 19 ویں اوورمیں عماد وسیم اور سہیل خان کو یکے بعد دیگرے میدان بدر کیا۔

حارث روف کا تعلق گجرانوالہ سے ہے اور وہ لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈیویلپمنٹ پروگرام سے منتخب ہوئے ہیں وہ 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی اسپیڈ سے گیند کرتے ہیں ۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے انہیں آسٹریلیا بھی بھیجا تھاجہاں ان کی بولنگ مزید نکھر گئی، حارث روف نے آسٹریلیا میں بھارتی ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی کو بھی نیٹ پر بولنگ کرائی تھی۔