پی ایس ایل 4 میں آج پھر دو مقابلے ہوں گے

February 17, 2019

پی ایس ایل میں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گےجس میں پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈایٹرز کے درمیان ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز آمنے سامنے ہوںگے۔

پاکستانی وقت کے مطابق یونائیٹڈ اور گلیڈ ایٹرز کے درمیان پہلا میچ شام ساڑھے 4 بجے شروع ہوگا جبکہ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں رات 9 بجے ٹکرائیں گی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم اب تک 2 میچز کھیل چکی ہے جس میں پہلے میچ میں یونائیٹڈ نے قلندرز کو شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں کراچی کنگز کے ہاتھوںشکست کا سامنا ہوا۔

لاہور قلندرز نے بھی اب تک دو میچز کھیلیں ہیںجس میںقلندرز نے اپنے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے شکست کھائیجبکہ گزشتہ روز کراچی کنگز کو شکست دینے میں کامیاب رہی۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی اب تک صرف ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں گلیڈی ایٹرز نے زلمی کو شکست دے کر 2 پوائنٹس حاصل کیے تھے۔