میکسیکو میں بار میں فائرنگ سے5افراد ہلاک

February 18, 2019

میکسیکو سٹی (اے پی پی) میکسیکو میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے کم از کم 5ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کیریبین ریزورٹ کینکن کے ایک بار میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی، جس کی وجہ سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے اور کئی افراد زخمی ہو گئے۔عینی شاہدین نے پولیس کوبتایا کہ اس واردات کے بعد تین سے پانچ افراد ایک گاڑی میںفرار ہو گئے۔ فائرنگ کا یہ واقعہ سیاحتی مقام کے ہوٹل ایریا سے تقریباً 13کلومیٹر کے فاصلے پرپیش آیا۔