منشیات فروش گروہ کے 6 کارندے گرفتار

February 19, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رینجرز اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروخت کرنے والے 20 رکنی گروہ کے 6 کارندوںکو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا، گرفتار ہونے والے ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں ، ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر نے اپنے آفس میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ ڈالمیا کے قریب شاکر ، ناصر ، فیضان ، حسین شاہ ، نثار عرف حاجی اور حذیفہ کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ ، موبائل فونز اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔