برطانیہ میں اسلام تیزی سے پھیل رہا ہے، برٹش مسلمان کارخیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں، مقررین

February 19, 2019

راچڈیل (ہارون مرزا) برطانیہ میں جس تیزی کے ساتھ اسلام پھیل رہا ہے اس کی مثال کہیں اور نہیں ملتی، خداوند کریم کے دیئے ہوئے مال سے برطانوی مسلمان کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ آج برطانیہ کی تمام مساجد نمازیوں سے بھری ہوئی ہیں، ان خیالات کا اظہار یوکے آئی ایم کی فنڈریزنگ کے لئے منعقد کی گئی تقریب میں مقررین نے کیا۔ مذکورہ تقریب میں جو راچڈیل کے ٹاؤن ہال میں منعقد ہوئی برطانوی ممبر پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ، راچڈیل کے میئر محمد زمان، لیڈر آف کونسل مسٹر ایلن بریٹ، لیڈر آف کونسل سلطان علی کے علاوہ سیاسی سماجی مذہبی اور مختلف فلاحی تنظیموں کے سربراہان و اراکین نے شرکت کی۔ تقریب کے شرکاء نے نیلی مسجد کی تعمیر و توسیع کے لئے عطیات کی بارش کردی یہ جوش اور جذبہ دیدنی تھا، سیکڑوں افراد کی اس تقریب میں ہر شخص مسجد کی تعمیر توسیع کے لئے بڑھ چڑھ کر کردار ادا کرنا چاہتا تھا۔راچڈیل کے ٹاؤن ہال میں نیلی مسجد یو کے آئی ایم کے لئے فنڈزریزنگ اپیل پر ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ نیلی مسجد یو کے آئی ایم کی وسیع و عریض تعمیر کے لئے راچڈیل کے ٹاؤن ہال میں راچڈیلین کمیونٹی، سماجی و سیاسی، کاروباری، مذہبی شخصیات و فلاحی اداروں کے سربراہوں،مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی اور دل کھول کر اللہ کے گھر کی تعمیر کے لیے اپناحصّہ ڈالا۔کونسلر رانا فیصل،کونسلر ثمینہ ظہیر،سیکرٹری میئر آف راچڈیل ناظم سلیمان،راچڈیل کونسل کے ممبران،مجسٹریٹ محمد سہیل، حافظ محمد اکرام،طارق مجید،حافظ عبدالمالک،غلام رسول شہزاد،محمد ارشاد،چوہدری محمد ارشد،رضیہ شمیم،محمد صادق، ضفیر احمد، یو کے اسلامک مشن کے علماء کرام میں نیلی مسجد کے عالم دین و قاری ممتاز احمد،خطیب اعظم مولانا میر اعظم، مدینہ مسجد کے امام و خطیب اعظم مولانا عبد الحکیم،خطیب اعظم مولانا عبدالرشید،سنیئر شوریٰ ممبر ضمیر احمد،ناظم نیلی مسجد ظہیر احسان،سیکرٹری محمد عمران،حاجی بشیر احمد،عمران ظفر، حافظ مدثر،محمد ثاقب،محمد ثمر،محمد افضل شریف،نبیل طارق، خالد چوہدری، محمد عمران ای آئی سی کے علاوہ یو کے آئی ایم ممبران اور لوگوں کی بڑی تعداد نے فنڈریزنگ اپیل میں بھر پور شرکت کی- سیاسی و مذہبی قائدین نے اپنے خطابات میں نیک کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر کمیونٹی کی کاوشوں کو سراہا اور خراجِ عقیدت پیش کیا-منتظمین نیلی مسجد کی طرف سے اس موقع پر تمام مہمانوں کو پر تکلف عشائیہ بھی دیا گیا-جبکہ محمد ثاقب نے تمام افراد کا تشریف لانے اور دل کھول کر مسجد کی تعمیر کے لئے عطیات دینے پر منتظمین کی طرف سے شکریہ ادا کیا۔آخر میں معروف مذہبی و سماجی شخصیت محترم حافظ محمد اکرام نے نیلی مسجد کے منتظمین کو اس نیک کام کے لئے اپیل کرنے اور خداوند کریم کے گھر کی تعمیر و ترقی پر خراج تحسین پیش کیا اور تمام امت مسلمہ کی فلاح وبہبود وسلامتی کے لئے دعا بھی فرمائی۔