اسلام آبادہائیکورٹ، گلالئی اسماعیل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ آج سنایا جائیگا

February 20, 2019

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماجی کارکن گلالئی اسماعیل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی ہے ، فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ دوران سماعت وفاق کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ گلالئی اسماعیل ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے ۔