پاکستان بھارت تناؤ کم کریں، اقوام متحدہ کی بھی ثالثی کی پیشکش

February 20, 2019

نیویارک(اے ایف پی)اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان اور بھارت کو تنائو کرنے کیلئے زور دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے منگل کو کہا کہ بھارت اور پاکستان دونوں ہی تنائو کرنے کیلئے کہا ہے جبکہ ساتھ ہی حل کیلئے ثالثی کی بھی پیشکش کی ہے کہ اگر دونوں فریق اقوام متحدہ کی ثالثی کیلئے رضامند ہیں تو اقوام متحدہ ثالثی کرے گا۔اقوام متحدہ ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ ہمیں دونوں ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والے تنائو میں اضافے پر تحفظات ہیں۔