د س اضلاع کے 100سکولوں کو ماڈل تعلیمی ادارے بنانے کا فیصلہ

February 20, 2019

راولپنڈی (ناصر چشتی، خصوصی نمائندہ) پنجاب کے دس اضلاع کے 100سکولوں کو ماڈل سکولوں میں تبدیل کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں محکمہ تعلیم نے متعلقہ چیف ایگزیکٹیو آفیسرز کو فوری طور پر تخمینہ لاگت بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔ یہ سکول ضلع اٹک، جھنگ ، خوشاب، لاہور لودھراں ، میانوالی، مظفر گڑھ، نارو وال ڈی جی خان اوربہاول نگر میں قائم کیے جائینگے۔ حکومت ان سکولز کو نئے تعلیمی سال میں چلانے کا ارادہ رکھتی ہے۔