ترجمان دفتر خارجہ کا ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل

February 20, 2019

ٹوئٹر کی انتظامیہ نے پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل کا ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کر دیاہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ بظاہر کشمیر میں بھارتی مظالم اجاگر کرنے پر بھارت کی شکایت پر معطل کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے ٹوئٹر انتظامیہ کو ڈاکٹر فیصل کے اکاؤنٹ سے متعلق شکایت کی تھی جس پر ٹوئٹر انتظامیہ نے ڈاکٹر فیصل کا ذاتی اکاؤنٹ معطل کردیا۔

ڈاکٹر فیصل اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کلبھوشن کیس کے بارے میں پل پل کی خبر دے رہے تھے، 2 ہفتے قبل بھی ڈاکٹر محمد فیصل کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر حملہ کیا گیا تھا۔

بھارتی ہیکرز نے دفتر خارجہ کی ویب سائٹ پر بھی سائبر حملہ کیا تھا جسے ناکام بنا دیا گیا تھا۔