فلم ’ پلیج‘کاسنسنی خیز ٹریلرجاری

February 20, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


خوف و دہشت سے بھرپورفلموں کے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈہارر تھرلرفلم پلیج کا سنسنی خیزنیا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔

ڈینیئل رابنزکی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی کالج میں داخلہ لینے والے طلباء کے ایک گروپ کے گرد گھوم رہی ہے جوتجربات کی خاطر خود کو شدید پریشانی میں مبتلا کرلیتے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں زیچری برڈ،فلپ اینڈرے،آرون ڈالا ولا،زیک وینر،کیمرون کاپرتھویٹ اور ملینے روتھ مین سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

فلم 11اپریل کوسینما گھروں کی زینت بنے گی۔