نواز الدین صدیقی کی فلم ’فوٹو گراف‘ کا ٹریلر ریلیز

February 20, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی کی فلم ’فوٹو گراف‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نواز الدین صدیقی کی فلم ’فوٹو گراف‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا،فلم میں نواز الدین صدیقی کے ساتھ سنیا ملہوترا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

ٹریلر میں فوٹو گرافر کی جدو جہد کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

فلم میں نواز الدین صدیقی رفیق کا کردار ادا کر رہے ہیں جوکہ ممبئی میں واقعی انڈین گیٹ وے آنے والے سیاحوں کی تصاویر بناتا ہے اور وہیں اس کی ملاقات نوری نامی لڑکی سے ہوتی ہے۔

فلم 15 مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔