ریاست میمن نے چیف کلکٹر کسٹم نارتھ کراچی انفورسمنٹ کا عہدہ سنبھال لیا

February 21, 2019

اسلام آباد (حنیف خالد) چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر جہانزیب خان نے ممبر آپریشنز ان لینڈ ریونیو مس سیما شکیل کی مشاورت سے جن اعلیٰ عہدیداروں کی نئی پوسٹنگ کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ان میں محمد فیصل مشتاق بنیا د ی اسکیل 20نے راولپنڈی ریجنل ٹیکس آفس کے ایڈیشنل کمشنر کا چارج دیکر سرگودھا کے کمشنر آئی آر ود ہولڈنگ ٹیکس کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ بنیادی سکیل نمبر 21 کے پی سی ایس افسر ریاست علی میمن نے چیف کلکٹر آف کسٹم نارتھ کا چارج دیکر چیف کلکٹر آف کسٹم انفورسمنٹ کراچی کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ امجد الرحمٰن پی سی ایس بنیادی اسکیل20 نے ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ پشاور کے عہدے کا چارج دیکر لاہور کے کلکٹر ماڈل کسٹم کلکٹریٹ آپریزمنٹ کی ذمہ داریاں سنبھا ل لی ہیں۔