پی آئی اے نے تھیلسمیا میں مبتلا دو بچوں کی پائلٹ بننے کی خواہش پوری کر دی

February 21, 2019

لاہور (نیوزرپورٹر)پی آئی اے نے تھیلسمیا کے موذی مرض میں مبتلا دو بچوں کی پائلٹ بننے کی خواہش پوری کر دی۔ اس سلسلے میں میک اے وش فائونڈیشن کے تعاون سے دو بچوں عزیفہ علوی اور سمیع حسین کو پی آئی اے کے بوئینگ 777 کے اسمولیٹر میں ایکٹو پائلٹ کی تربیت دی گئی۔ دونوں بچوں کو کیپٹن کے رینکس اورتحائف بھی دیئے گئے۔