زبان کی قدر نہ کرنے والی اقوام فناہوگئیں‘ پشتون ایس ایف

February 21, 2019

کوئٹہ(آن لائن)پشتون ایس ایف کے صوبائی پریس ریلیز میں کہاگیاہے کہ تاریخ گواہ ہے جن اقوام نے اپنی زبان کی قدر نہیں کی وہ فنا ہوگئیں ثقافت اورتاریخ کے حوالےسے زبان کی اہمیت سب سے زیادہ ہے پشتو کے حوالے سے ہمارے اکابرین نے بہت اہم کردارادا کیاہے جس کی بنیاد پر ہم آج پشتو زبان کے حوالےسے پروگرام منعقد کررہے ہیں بیان میں کہاگیا کہ اکابرین کے نام سے ایک یونیورسٹی قائم کی جائے جنہوںنے پشتو کےلئے جدوجہد کی جس سے آج نوجوان بھرپور استفادہ حاصل کررہے ہیں درایں اثنا ء آج تین بجے پشتو زبان کے حوالے سے تین بجے باچاخان مرکز میں تقریب ہوگی تمام کارکن اپنی شرکت یقینی بنائیں۔