سعودی جیلوں سے رہا پاکستانیوں کی واپسی کا آغاز

February 21, 2019

سعودی ولی عہد کےحکم پرسعودی عرب کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے بعد ان کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق جدہ سے 5پاکستانی رہائی ملنے کے بعد لاہور پہنچ گئے اورایئرپورٹ پر اترتے ہی وہ سجدہ میں گر گئے۔ان کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو تھے، انہوںنے وزیراعظم عمران خان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

ایف آئی اے امیگریشن نے جانچ پڑتال کے بعد انہیںگھروں کوجانے کی اجازت دیدی۔

ان کا کہنا تھا کہ پچھلے سالوں میں بڑی مشکل حالات دیکھے، گھر پر ایک پائی بھی کما کر نہیں بھجوا سکے، رہائی ملنے پر اللہ کے بعد عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن محمد کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ابھی بہت سے قیدی ہیں جن کو ایک دو روز میں رہائی مل جائے گی ان کی سفری دستاویزات مکمل ہوتے ہی وطن واپس پہنچ جائیں گے۔

واضح رہے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر اعظم عمران خان کی درخواست پر سعودی عرب میں قید 2107 قیدیوں کی فوری رہائی کا حکم دے دیا تھا۔