رنگوں کی بہار،جدید انداز کے دلکش ملبوسات

February 21, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


اٹلی کے شہر میلان میں فیشن ویک کارنگا رنگ آغاز ہو گیا ہے۔

جس میں دیدہ زیب ملبوسات میں ماڈلز نے ریمپ پر جدید فیشن کے جلوے بکھیر کر شو کو چار چاند لگا دئیے ۔

7روزتک جاری رہنے والے اس فیشن ویک کے دوران موسمِ سر ما اور خزاں کیلئے خواتین کے جدید فیشن سے آراستہ ملبوسات نمائش کیلئے پیش کئے جارہے ہیں۔

دلکش رنگوں سے سجے ان ملبوسات میں ماڈلز جب ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں توحاضرین داد دئیے بغیر نہ رہ پائے۔

اس رنگا رنگ فیشن ویک میں دنیا بھر سے مشہور اورنامور ڈیزائنر شرکت کر رہے ہیں جن کے ملبوسات میں ماڈلز ریمپ پر25فروری تک جلوے بکھیریں گی۔