آنند آہوجا نے سونم کو پہلی بار کب دیکھا تھا؟

February 21, 2019

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کے شوہر آنند آہوجا نے آخر کا ر سب کو بتا ہی دیا کہ انہوں نے سونم کپور کوپہلی بار کب دیکھا تھا۔

آنند آہوجا نے انسٹاگرام کےذریعے اپنے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے سونم کو پہلی بار ان کی فلم ’دہلی 6‘ میں دیکھا تھا۔

آنند کا کہنا ہے کہ ’دہلی6‘ کی رلیز کے دوران وہ نیویارک میں تھے جہاںانہیںان کے گھر کی یاد ستانے لگی تھی کیونکہ انہیں اپنی فیملی سے دور دو سال ہونے والے تھے۔


اس دوران جب آنند نے اس فلم کا نام سُنا تو انہیں اپنے گھر کی یاد اور بھی زیادہ ستانےلگی جو دہلی میںہے اور انہوں نے اس فلم کو دیکھنے کا فیصلہ کیا۔

ٓٓآنند کا کہنا ہے کہ انہیںاس فلم کو دیکھ کر کافی حد تک سکون و اطمینان میسر ہوا تھا اور دہلی کی یادیں تازہ ہوگئی تھیں۔


واضح رہے کہ سونم کپور کی فلم ’دہلی 6‘ کو ریلیز ہوئے 10سال بیت چکے ہیں جس کا جشن سونم اور فلم کی کاسٹ زور و شور سے منا رہی ہے۔