فیصل آباد: کزن نے لڑکی بن کر رقم بٹوری، راز کھلنے پر قتل کردیا

February 21, 2019

فیصل آباد میں فون پر لڑکی بن کر بات کرنےو الے کزن نے نوجوان سے 70 ہزار بٹور لئے اور بھانڈا پھوٹنے پرساتھی کی مدد سے اپنے ہی کزن کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں ملزم ندیم نے لڑکی بن کر فون پر اپنے کزن عثمان سے سے دوستی کی اور مختلف بہانوں سے 70 ہزار روپے بھی بٹور لئے ۔جب فراڈ کا پردہ فاش ہوا تو ملزم نے اپنے ایک ساتھی کی مدد سے عثمان کو قتل کردیا۔

ملزمان نے عثمان کو ساہیوال سے بلوایا اور اسے نشہ آور جوس پلا کر قتل کر نے کے بعد لاش خالی پلاٹ میں پھینک دی۔

پولیس نے مقتول کے موبائل فون ڈیٹا سے تحقیقات شروع کیں تو حقیقت کھل کر سامنے آگئی۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔