پی ٹی آئی، پی پی اور ن لیگ کی نیب کے طریقہ کار پر شدید

February 22, 2019

لاہور(آئی این پی) پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف‘ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے اراکین نے نیب کے طریقہ کار پرشدید تنقید کی‘ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری کے خلاف پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کا شدیداحتجاج اور واک آؤٹ‘(ن) لیگ نے بھی علیم خان اور آغا سراج درانی کی گر فتاری کی مذمت کردی۔ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی اراکین نے نیب کے ہاتھوں آغا سراج درانی کی گر فتاری کے خلاف شدید احتجاج کیا ‘پیپلزپارٹی کے پار لیمانی لیڈر سید حسن مر تضی نے کہا کہ نیب تحریک انصاف کی حکومت کی آلہ کار بنی ہوئی ہے اور کوئی بھی طاقت اپوزیشن کو دیوار لگانے کی اپنی کوششوں میں کامیاب نہیں ہوگی‘اسپیکر کی گرفتاری کے تانے بانے یہاں بھی پہنچ سکتے ہیں‘وزیراعظم،اسپیکر قومی اسمبلی،وزیر دفاع اور بابر اعوان کے خلاف بھی انکوائری چل رہی ہے لیکن انکو کیوں گر فتار نہیں کیا جاتا ؟ا حتساب ضرور ہونا چاہیے لیکن اداروں کی تضحیک برداشت نہیں کرینگے‘ مخدو م عثمان محمودنے کہا کہ احتساب ضرور کریں پر سلیکٹڈ احتسا ب کسی صورت قابل قبول نہیں۔