جعلی اکاؤنٹس،جے آئی ٹی کی نگرانی پراختلافات شدت اختیار کر گئے

February 22, 2019

کراچی (خرم احمد / اسٹاف رپورٹر) جعلی اکاؤنٹس پر بننے والی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم میں شامل ایف آئی اے کے افسران نے بینک سے آئے گریڈ19 کے افسرکی نگرانی میں کام کرنے پر اختلافات شدت اختیار کرگئے جس کے سبب تحقیقات متاثر ہونے کا خدشہ ہے، ایف آئی اے افسران کا موقف ہے کہ ہمیں اپنا کام بخوبی آتا ہے اور ہم کسی اور ادارے کے افسر کی ہدایت پر عمل درآمد نہیں کر سکتے ہیں، جے آئی ٹی نے اب تک انتھک محنت کی ہے اور میرٹ پر کام کیا ہے سیاسی بنیادوں پر افسران کا استعمال ہوگا تو تحقیقات میں بگاڑ پیدا ہوگی، تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کی نگرانی میں دوسرے مرحلے کی تحقیقات کا آغاز کیا ہوا ہے جس کے یومیہ گلستان جوہر میں قائم جے آئی ٹی ہیڈ کوارٹر میں افسران 10سے زائد بینک اکاؤنٹس کی چھان بین میں مصروف ہیں مذکورہ اکاؤنٹ میں بھی 2013سے 2015کے درمیان اربو ں روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن سامنے آئی تھی تاہم جے آئی ٹی کی حتمی رپورٹ عدالت میں جمع ہونے کی وجہ سے مکمل چھان بین نہیں ہوسکی تھی جس کے بعد عدالت نے جے آئی ٹی کو دو ماہ میں ان 10 اکاؤنٹس کی چھان بین کی ہدایت کی ہے اور دوسری جانب نیب کو بھی اسلام آباد میں تحقیقات جاری رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔