عابد مارکیٹ کے تاجروں کااحتجاج

February 22, 2019

لاہور (کرائم رپورٹر ) عابد مارکیٹ کے تاجر وں نے مارکیٹ میں گاڑیوں کی پارکنگ پر جرمانہ کرنے پر احتجاج کیا ہے۔ تاجران کا کہنا ہے وہ اپنی دکان کےسامنے کار پارک کرنے کا حق رکھتے ہیں انہیں دکان کے سامنے کار کھڑی کرنے سے منع کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ٹیپا کے افسران سے اپیل کی کہ انہیں ان کے حق سے محروم نہ کیا جائے۔